🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّهَادَةِ وَفَضْلِهَا
شہادت اور اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9525
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنْ رَجُلًا جَاءَ إِلَى الصَّلَاةِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فَقَالَ حِينَ انْتَهَى إِلَى الصَّفِّ: اللَّهُمَّ آتِنِي مَا تُؤْتِي عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ، قَالَ: فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ الْمُتَكَلِّمُ آنِفًا؟". قَالَ رَجُلٌ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" إِذًا يُعْقَرُ جَوَادُكَ وَتَسْتَشْهِدُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمِ بْنِ عَائِذٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نماز ادا کرنے کے لئے آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے جب وہ شخص صف تک پہنچا تو اس نے یہ کہا: اے اللہ! تو مجھے وہ چیز عطا فرما جو تو اپنے نیک بندوں کو عطا کرتا ہے۔ راوی کہتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی تو آپ نے دریافت کیا: ابھی کلام کرنے والا شخص کون ہے؟ اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسی صورت میں تمہارے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے جائیں گے اور تم جام شہادت نوش کر لو گے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام بزار کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن مسلم بن عائذ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9525]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1708) اخرجه ابو يعلى فى المسند (697)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 776، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 453، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1933، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1247، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4433/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9525 in Urdu