الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّهَادَةِ وَفَضْلِهَا
شہادت اور اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 9527
عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ يَوْمًا:" مَا تَقُولُونَ فِي رَجُلٍ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟" قَالُوا: الْجَنَّةُ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْجَنَّةُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ". قَالَ:" فَمَا تَقُولُونَ فِي رَجُلٍ مَاتَ، فَقَامَ رَجُلَانِ ذَوَا عَدْلٍ فَقَالَا: لَا نَعْلَمُ إِلَّا خَيْرًا، قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ:" الْجَنَّةُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ". قَالَ:" فَمَا تَقُولُونَ فِي رَجُلٍ مَاتَ؟". فَقَامَ رَجُلَانِ ذَوَا عَدَلَ فَقَالَا: لَا نَعْلَمُ خَيْرًا، فَقَالُوا: النَّارُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مُذْنِبٌ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نِسْطَاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نِسْطَاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: ایسے شخص کے بارے میں تم کیا رائے رکھتے ہو؟ جو اللہ کی راہ میں قتل ہو جاتا ہے لوگوں نے عرض کی: وہ جنت میں جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اللہ نے چاہا، تو جنت میں جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسے شخص کے بارے میں تم کیا رائے رکھتے ہو جو مر جاتا ہے اور پھر دو عادل افراد کھڑے ہو کر یہ کہتے ہیں: ہمیں صرف بھلائی کا علم ہے لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اللہ نے چاہا، تو یہ بھی جنت جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ایسے شخص کے بارے میں تم کیا رائے رکھتے ہو؟ جو مر جاتا ہے پھر دو عادل افراد اٹھ کر یہ کہتے ہیں ہمیں کی بھلائی کا علم نہیں ہے لوگوں نے عرض کی: وہ جہنم میں جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ گنہگار ہے اور اللہ تعالیٰ غفور و رحیم ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن نسطاس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9527]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن نسطاس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9527]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (148/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9527 in Urdu