الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
75. بَابُ عَرْضِ الْإِسْلَامِ وَالدُّعَاءِ إِلَيْهِ قَبْلَ الْقِتَالِ
جنگ سے پہلے اسلام کی پیش کش کرنا اور اس کی طرف دعوت دینا
حدیث نمبر: 9584
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى رَجُلٍ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ يَعُودُهُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا خَالُ قُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ". فَقَالَ: خَالٌ أَنَا أَوْ عَمٌّ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا بَلْ خَالٌ". فَقَالَ:" قُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ". قَالَ: هُوَ خَيْرٌ لِي؟ قَالَ:" نَعَمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنونجار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی عیادت کرنے کے لئے اس کے پاس تشریف لائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اے ماموں آپ لا الہ الا اللہ کہہ دیں انہوں نے دریافت کیا: کیا میں ماموں ہوں یا چچا ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ ماموں ہیں آپ نے فرمایا: آپ لا الہ الا اللہ پڑھ لیں اس نے عرض کی: کیا یہ میرے لئے بہتر ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں!
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9584]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9584]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (787) اخرجه ابو يعلى فى المسند (3512) اخرجه احمد فى المسند (152/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12134»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 9584 in Urdu