🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
86. بَابُ اسْتِئْذَانِ الْأَبَوَيْنِ فِي الْجِهَادِ .
جہاد میں حصہ لینے کے لئے ماں باپ سے اجازت لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9646
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى السِّقَايَةِ فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ بِابْنٍ لَهَا فَقَالَتْ: إِنَّ ابْنِي هَذَا يُرِيدُ الْغَزْوَ وَأَنَا أَمْنَعُهُ فَقَالَ:" لَا تَبْرَحْ مِنْ أُمِّكَ حَتَّى تَأْذَنَ لَكَ أَوْ يَتَوَفَّاهَا الْمَوْتُ لِأَنَّهُ أَعْظَمُ لِأَجْرِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سقایہ کے پاس موجود تھے ایک خاتون اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی: میرا یہ بیٹا جنگ میں حصہ لینا چاہتا ہے اور میں اسے روک رہی ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس لڑکے سے) فرمایا تم اپنی ماں کے ساتھ رہو جب تک وہ تمہیں اجازت نہیں دیتی یا جب تک اسے موت نہیں آ جاتی، کیونکہ یہ تمہارے لئے زیادہ اجر کا باعث ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن کریب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9646]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (12167)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12167»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9646 in Urdu