🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. بَابُ التَّارِيخِ .
تاریخ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 965
وَعَنْ سُفْيَانَ بْنِ وَهْبٍ الْخَوْلَانِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تَأْتِي الْمِائَةُ وَعَلَى ظَهْرِهَا أَحَدٌ بَاقٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَتَابِعَيْهِ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي شِمْرٍ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَقَالَ: عَنْ أَبِيهِ، رَوَى عَنْهُ أَبُو بَكْرٍ بْنُ سَوَادٍ، وَقَدْ رَوَى عَنْهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا سفیان بن وہب خولانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک سو سال گزرنے تک روئے زمین پر کوئی بھی باقی نہیں رہے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس روایت کے راوی سعید بن ابوشمر کا ذکر این ابوحاتم نے کیا ہے، وہ فرماتے ہیں: انہوں نے اپنے والد سے روایت نقل کی ہے، اور ان سے ابوبکر بن سواد نے روایت نقل کی ہے، حالانکہ ان سے عبدالرحمن بن شریح نے روایت نقل کی ہے، اور کسی نے ان کو ضعیف قرار نہیں دیا، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 965]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 6405، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6405، 6406»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 965 in Urdu