الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. بَابُ كَيْفِيَّةِ الْقِتَالِ .
قتال کی کیفیت کا بیان
حدیث نمبر: 9674
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ حُسَيْنِ بْنِ السَّائِبِ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ:" كَيْفَ تُقَاتِلُونَ [ الْقَوْمَ ] إِذَا لَقِيتُمُوهُمْ؟" فَقَامَ عَاصِمُ بْنُ ثَابِتٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذَا كَانَ الْقَوْمُ مِنَّا حَيْثُ يَنَالُهُمُ النَّبْلُ كَانَتِ الْمُرَامَاةُ بِالنَّبْلِ، فَإِذَا اقْتَرَبُوا حَتَّى تَنَالَنَا وَإِيَّاهُمُ الْحِجَارَةُ كَانَتْ لَهُمُ الْمُرَاضَخَةُ بِالْحِجَارَةِ، وَأَخَذَ ثَلَاثَةَ أَحْجَارٍ حَجَرًا فِي يَدِهِ وَحَجَرَيْنِ فِي حُجْزَتِهِ، فَإِذَا اقْتَرَبُوا حَتَّى تَنَالَنَا وَإِيَّاهُمُ الرِّمَاحُ كَانَتِ الْمُدَاعَسَةُ بِالرِّمَاحِ، فَإِذَا انْقَضَتِ الرِّمَاحُ كَانَتِ الْجِلَادُ بِالسُّيُوفِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِهَذَا أُنْزِلَتِ الْحَرْبُ، مَنْ قَاتَلَ فَلْيُقَاتِلْ قِتَالَ عَاصِمٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَمُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَمُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ.
محمد بن حجاج بن حسین بن سائب بن ابولبابہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غزوہ بدر کے دن یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم دشمن کا سامنا کرو گے تو ان کے ساتھ کیسے جنگ کرو گے؟ تو عاصم بن ثابت کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جب دشمن ہمارے سامنے اس مقام پر ہو جہاں تک تیر پہنچ سکتا ہو، تو ان پر تیراندازی کی جائے گی جب وہ اور قریب ہو جائے، یہاں تک کہ ہمارے پاس پہنچ جائے اور ان تک پتھر جا سکتے ہوں، تو انہیں پتھروں کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جائے گی آدمی تین پتھر پکڑے گا ایک پتھر اس کے ہاتھ میں ہو گا، اور دو پتھر اس کی جھولی میں ہوں گے جب دشمن اور قریب ہو اور ہمارے اتنا پاس ہو جائے کہ اس تک نیزہ پہنچ سکتا ہو، تو پھر نیزے کے ذریعے اس سے لڑائی ہو گی جب نیزے ٹوٹ جائیں گے تو تلوار کے ذریعے لڑائی ہو گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنگ کرنے کا یہی طریقہ نازل ہوا ہے جس شخص نے جنگ میں حصہ لینا ہو وہ عاصم کے بیان کردہ طریقے کے مطابق لڑائی کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے محمد بن حجاج نامی راوی کے بارے میں ابوحاتم نے یہ کہا: ہے: یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9674]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے محمد بن حجاج نامی راوی کے بارے میں ابوحاتم نے یہ کہا: ہے: یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9674]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4513)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4513»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9674 in Urdu