🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
113. بَابٌ فِيمَنْ يُسْلِمُ مِنَ الْأَسْرَى .
قیدیوں میں سے جو شخص اسلام قبول کر لے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9709
عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: ضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ:" أَلَا تَسْأَلُونِي مِمَّ ضَحِكْتُ؟" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ مِمَّ ضَحِكْتَ؟ قَالَ:" رَأَيْتُ نَاسًا يُسَاقُونَ إِلَى الْجَنَّةِ فِي السَّلَاسِلِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ هُمْ؟ قَالَ:" قَوْمٌ يَسْبِيهِمُ الْمُهَاجِرُونَ فَيُدْخِلُونَهُمْ فِي الْإِسْلَامِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" قَوْمٌ مِنَ الْعَجَمِ يَسْبِيهِمْ".
وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ سَهْلٍ كَتَبَ عَنْهُ أَبُو حَاتِمٍ ثُمَّ ضَرَبَ عَلَى حَدِيثِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: کیا تم مجھ سے پوچھو گے نہیں میں کس بات پر مسکرایا ہوں؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کس بات پر مسکرائے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ جنہیں بیڑیوں میں جنت کی طرف لے جایا جا رہا ہے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ کون لوگ ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں، جنہیں مہاجرین نے قیدی بنایا تھا، اور پھر انہوں نے ان لوگوں کو اسلام میں داخل کروا دیا۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”عجمیوں سے تعلق رکھنے والی وہ قوم جنہیں ان لوگوں نے قیدی بنا لیا“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی بشر بن سہل ہے ابوحاتم نے اس کے حوالے سے روایت نوٹ کی اور پھر اس کی حدیث کو پرے کر دیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9709]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1730)، أخرجه مسند البزار برقم: 2780، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3531»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9709 in Urdu