الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
113. بَابٌ فِيمَنْ يُسْلِمُ مِنَ الْأَسْرَى .
قیدیوں میں سے جو شخص اسلام قبول کر لے
حدیث نمبر: 9711
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْخَنْدَقِ فَأَخَذَ الْكَرْزِينَ فَحَفَرَ بِهِ فَصَادَفَ حَجَرًا فَضَحِكَ قِيلَ: مَا يُضْحِكُكَ؟ قَالَ:" ضَحِكْتُ مِنْ نَاسٍ يُؤْتَى بِهِمْ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ فِي النُّكُولِ يُسَاقُونَ إِلَى الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" يُؤْتَى بِهِمْ إِلَى الْجَنَّةِ فِي كُبُولِ الْحَدِيدِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" يُؤْتَى بِهِمْ إِلَى الْجَنَّةِ فِي كُبُولِ الْحَدِيدِ".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں خندق میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھا آپ نے پھاؤڑا پکڑا، اور اس کے ذریعے کھدائی شروع کی، آپ کی ضرب ایک پتھر پر لگی تو آپ مسکرا دیے، عرض کی گئی: آپ کس بات پر مسکرائے ہیں؟ آپ نے فرمایا: میں اُن (لوگوں) کی اس بات پر مسکرایا ہوں جنہیں مشرق کی طرف سے بیٹریوں میں لایا جائے گا، اور انہیں جنت کی طرف لے جایا جائے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”انہیں لوہے کی بیڑیوں (یا زنجیروں) میں جنت کی طرف لے جایا جائے گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9711]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5955) اخرجه أحمد فى المسند (338/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22354»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 9711 in Urdu