🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. بَابُ التَّارِيخِ .
تاریخ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 972
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: بُعِثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا غُلَامٌ أَحْمِلُ اللَّحْمَ مِنَ السَّهْلِ إِلَى الْجَبَلِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرَوَاهُ مَهْدِيُّ بْنُ عِمْرَانَ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى حَدِيثِهِ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، وَذَكَرَ لَهُ حَدِيثًا فِي: أَنَّ الدَّجَّالَ هُوَ ابْنُ صَيَّادٍ، فَلَا أَدْرِي أَرَادَ لَا يُتَابَعُ عَلَى حَدِيثِهِ هَذَا وَحْدَهُ أَوْ جَمِيعِ حَدِيثِهِ، وَالْآخَرُ خَالِدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تھے، میں اُس وقت لڑکا تھا، اور نیچے سے گوشت اُٹھا کر پہاڑ پر لے جایا کرتا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اسے مہدی بن عمران نے روایت کیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ سے اس روایت کو نقل کرنے میں اس راوی کی متابعت نہیں کی گئی ہے انہوں نے اس کے حوالے سے وہ حدیث نقل کی ہے، جن میں یہ مذکور ہے: دجال، ابن صیاد ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:): مجھے نہیں معلوم کہ امام بخاری رحمہ اللہ کی مراد کیا ہے؟ کیا یہ کہ صرف اُس ایک حدیث کے حوالے سے اس کی متابعت نہیں کی گئی ہے، یا ان کی مراد اس راوی کی نقل کردہ تمام حدیث ہیں، دوسرا راوی خالد بن ابویحیی ہے، میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 972]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 6048 اورده المؤلف فى كشف الاستار 224»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 972 in Urdu