🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
117. بَابُ مَنْ أَسْلَمَ عَلَى شَيْءٍ فَهُوَ لَهُ .
جو شخص جس چیز پر اسلام قبول کرے گا، وہ اس کی ہو گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9722
وَعَنْ رَزِينِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا ظَهَرَ الْإِسْلَامُ كَانَ لَنَا بِئْرٌ فَخِفْتُ أَنْ يَغْلِبَنَا عَلَيْهَا مَنْ حَوْلَهَا فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لَنَا بِئْرًا وَقَدْ خِفْتُ أَنْ يَغْلِبَنَا عَلَيْهَا مَنْ حَوْلَهَا؟ فَكَتَبَ لِي كِتَابًا:" مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ، أَمَّا بَعْدُ ؛ فَإِنَّ لَهُمْ بِئْرَهُمْ، إِنْ كَانَ صَادِقًا، وَلَهُمْ دَارَهُمْ إِنْ كَانَ صَادِقًا".
قَالَ: فَمَا قَاضَيْنَا بِهِ إِلَى أَحَدٍ مِنْ قُضَاةِ الْمَدِينَةِ إِلَّا قَضَى لَنَا بِهِ.
قَالَ: وَفِي كِتَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هِجَاءُ"كَانَ":" كَوْنٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا رزین بن انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب اسلام ظاہر ہوا تو ہمارا ایک کنواں تھا مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ اس کے آس پاس کے افراد اس کنویں کے حوالے سے ہم پر غالب آ جائیں گے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارا ایک کنواں ہے مجھے یہ اندیشہ ہے کہ اس کے آس پاس کے افراد اس کے حوالے سے ہم پر غالب آ جائیں گے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے تحریر لکھوائی: ”یہ اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہے اما بعد! ان لوگوں کا کنواں ہے اگر یہ سچا ہے اور ان لوگوں کا علاقہ ہے اگر یہ سچا ہے“۔ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد مدینہ منورہ کے قاضیوں میں سے کسی قاضی کے سامنے ہمارا مقدمہ پیش ہوا تو اس تحریر کی بنیاد پر اس قاضی نے ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مکتوب شریف میں لفظ کان کو لفظ کون کے طور پر لکھا گیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9722]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعليٰ فى المسند (7178) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4130)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4630، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4253، 4924»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9722 in Urdu