🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
121. بَابُ النَّهْيِ عَنِ النُّهْبَةِ .
لوٹ مار کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9728
وَعَنْ أَبِي لَيْلَى قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتْحَ خَيْبَرَ فَلَمَّا انْهَزَمُوا وَقَعْنَا فِي رِحَالِهِمْ فَأَخَذَ النَّاسُ مَا وَجَدُوا مِنْ خِرَافٍ فَلَمْ يَكُنْ أَسْرَعَ مِنْ أَنْ فَارَتِ الْقُدُورُ فَأُكْفِئَتْ وَقَسَمَ بَيْنَنَا فَجَعَلَ لِكُلِّ عَشَرَةٍ شَاةً.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارِ النُّهْبَةِ وَإِكْفَاءِ الْقُدُورِ وَكَذَلِكَ أَبُو يَعْلَى، رِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابولیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فتح خبیر میں شریک ہوا ہوں جب وہ لوگ پسپا ہو گئے تو ہم نے ان کی رہائش گاہوں پر حملہ کر دیا لوگوں کو جو بکریاں ملیں وہ انہوں نے حاصل کر لیں ابھی ہنڈیاؤں میں ابال آیا ہی تھا کہ انہیں الٹا دیا گیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے درمیان (مال غنیمت) تقسیم کیا اور ہر دس افراد کے لئے ایک بکری مقرر کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں لوٹ مار کرنے اور ہنڈیا الٹانے کا ذکر مختصر کر دیا ہے۔ امام ابویعلیٰ نے بھی اسی طرح نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9728]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (930) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير 6426) اخرجه احمد فى المسند (348/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18579، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2469، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2649، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6572»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9728 in Urdu