🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. بَابُ ذَهَابِ الْعِلْمِ .
علم کا رخصت ہو جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 977
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُوشِكُ بِالْعِلْمِ أَنْ يُرْفَعَ الْعِلْمُ" فَرَدَّدَهَا ثَلَاثًا، فَقَالَ زِيَادُ بْنُ لَبِيدٍ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، بِأَبِي وَأُمِّي، وَكَيْفَ يُرْفَعُ الْعِلْمُ مِنَّا، وَهَذَا كِتَابُ اللَّهِ قَدْ قَرَأْنَاهُ وَيُقْرِئُهُ أَبْنَاؤُنَا أَبْنَاءَهُمْ؟ فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ يَا زِيَادُ بْنَ لَبِيدٍ، إِنْ كُنْتُ لَأَعُدُّكَ مِنْ فُقَهَاءِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، أَوَلَيْسَ هَؤُلَاءِ الْيَهُودُ عِنْدَهُمُ التَّوْرَاةُ وَالْإِنْجِيلُ، فَمَا أَغْنَى عَنْهُمْ؟ إِنَّ اللَّهَ لَيْسَ يَذْهَبُ بِالْعِلْمِ رَفْعًا يَرْفَعُهُ، وَلَكِنْ يَذْهَبُ بِحَمَلَتِهِ - أَحْسَبُهُ - وَلَا يَذْهَبُ عَالِمٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ إِلَّا كَانَ ثُغْرَةً فِي الْإِسْلَامِ لَا تُسَدُّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ سِنَانٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ، إِلَّا أَنَّ أَبَا مُسْهِرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مَهْدِيٍّ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ مُؤَذِّنُ أَهْلِ حِمْصَ، وَكَانَ ثِقَةً مَرْضِيًّا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”عنقریب ایسا ہو گا کہ علم کو اٹھا لیا جائے گا، راوی بیان کرتے ہیں: یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ دہرائی، تو سیدنا زیاد بن لبید رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، ہم سے علم کو کیسے اٹھایا جائے گا؟ جبکہ یہ اللہ کی کتاب موجود ہے جسے ہم نے پڑھا ہے اور ہمارے بال بچے اپنے بال بچوں کو یہ پڑھائیں گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: اے زیاد بن لبید! تمہاری ماں تمہیں روئے، میں تمہیں مدینہ کے سمجھدار افراد میں سے ایک شمار کرتا تھا، کیا ان یہودیوں کے پاس تورات اور انجیل نہیں تھی؟ تو وہ ان کے کس کام آئی، بے شک اللہ تعالیٰ علم کو یوں رخصت نہیں کرے گا کہ وہ اس کو اُٹھا لے گا، بلکہ وہ اس کے حاملین (یعنی علماء) کو رخصت کر دے گا، راوی بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”جب بھی اس امت کا کوئی عالم رخصت ہو گا، تو اسلام میں سوراخ ہو جائے گا، جو قیامت کے دن تک بند نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی سعد بن سنان ہے، جس کو امام بخاری رحمہ اللہ، یحیی بن معین اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، البتہ ابومسہر کہتے ہیں: صدقہ بن خالد نے ہمیں حدیث بیان کی ہے، وہ کہتے ہیں: اہل حمص کے مؤذن ابومہدی سعید بن سنان نے مجھے حدیث بیان کی، جو ایک ثقہ اور پسندیدہ شخص ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 977]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 235»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 977 in Urdu