الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
131. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجِزْيَةِ .
زمین یا پانیوں کو جاگیر کے طور پر دینا
حدیث نمبر: 9798
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كَانَ الْمَجُوسُ لَهُمْ كِتَابٌ يَقْرَؤُونَهُ، وَعِلْمٌ يَدْرُسُونَهُ، فَزَنَى إِمَامُهُمْ، فَأَرَادُوا أَنْ يُقِيمُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَقَالَ لَهُمْ: أَلَيْسَ آدَمُ كَانَ يُزَوِّجُ بَنِيهِ مِنْ بَنَاتِهِ؟ فَلَمْ يُقِيمُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَرُفِعَ الْكِتَابُ، وَقَدْ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْجِزْيَةَ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَأَنَا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مجوسیوں کی ایک (الہامی) کتاب تھی جسے وہ پڑھا کرتے تھے اور علم تھا، جس کا وہ درس دیا کرتے تھے ایک مرتبہ ان کے حکمران نے زنا کیا ان لوگوں نے اس پر حد جاری کرنے کا ارادہ کیا تو اس نے ان لوگوں سے کہا: کیا سیدنا آدم نے اپنے بیٹوں کی شادیاں اپنی بیٹیوں کے ساتھ نہیں کی تھیں، تو ان لوگوں نے اس پر حد جاری نہیں کی پھر کتاب کا علم اٹھا لیا گیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے (مجوسیوں سے) جزیہ وصول کیا تھا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی کیا تھا، اور میں بھی (جزیہ وصول کرتا ہوں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسعد بقال ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9798]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسعد بقال ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9798]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (301)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4655/2»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 9798 in Urdu