الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
131. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجِزْيَةِ .
زمین یا پانیوں کو جاگیر کے طور پر دینا
حدیث نمبر: 9800
وَعَنِ مُسْلِمِ بْنِ الْعَلَاءِ الْحَضَرْمِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيمَا عَهَدَ إِلَى الْعَلَاءِ حِينَ وَجَّهَهُ إِلَى الْبَحْرَيْنِ قَالَ:" وَلَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ جَهِلَ الْفَرْضَ وَالسُّنَنَ، وَيَحِلُّ لَهُ مَا سِوَى ذَلِكَ". وَكَتَبَ لِلْعَلَاءِ:" أَنْ سُنُّوا بِالْمَجُوسِ سُنَّةَ أَهْلِ الْكِتَابِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا مسلم بن علاء حضرمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھا۔ جب آپ نے سیدنا علاء رضی اللہ عنہ کو بحرین بھیجتے وقت تلقین کی تھی آپ نے فرمایا تھا: فرائض اور سنن سے نا واقف ہونا کسی شخص کے لئے یہ حلال نہیں ہے اس کے علاوہ جو ہے وہ اس کے لئے حلال ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علاء رضی اللہ عنہ کے لئے یہ تحریر لکھوائی تھی کہ مجوسیوں کے ساتھ اہل کتاب کا سا سلوک کرنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9800]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9800]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (437/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9800 in Urdu