🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
133. بَابُ مَا يَنْقُضُ عَهْدَ أَهْلِ الذِّمَّةِ .
جو شخص اہل ذمہ کا عہد توڑ دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9804
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ ; أَنَّهُ أَبْصَرَ نَصْرَانِيًّا يَسُوقُ بِامْرَأَةٍ، فَنَخَسَ بِهَا فَصُرِعَتْ، فَتَحَلَّلَهَا، فَضَرَبْتُهُ بِخَشَبَةٍ مَعِي فَشَجَجْتُهُ، فَانْطَلَقْتُ إِلَى مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، فَقُلْتُ: أَجِرْنِي مِنْ عَمْرٍو، وَخَشِيتُ عَجَلَتَهُ، فَأَتَى عَمْرًا فَأَخْبَرَهُ، فَجَمَعَ بَيْنَنَا، فَلَمْ يَزَلْ بِالنَّصْرَانِيِّ حَتَّى اعْتَرَفَ، فَأَمَرَ لَهُ بِخَشَبَةٍ فَنُحِتَتْ، ثُمَّ قَالَ: لِهَؤُلَاءِ عَهْدٌ، فَفُوا لَهُمْ بِعَهْدٍ مَا وَفَوْا لَكُمْ، فَإِذَا بَدَّلُوا فَلَا عَهْدَ لَهُمْ. وَأَمَرَ بِهِ فَصُلِبَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے ایک عیسائی کو دیکھا، جو ایک عورت کو پکڑ کر لے جا رہا تھا، اس نے اس عورت کی سواری کو کچوکا لگایا، تو وہ گر پڑی، پھر وہ شخص اس عورت پر چڑھ بیٹھا (تاکہ اس کی بے حرمتی کرے)، میں نے اسے اپنے پاس موجود لکڑی ماری، تو اس کا خون نکل آیا، میں سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس گیا میں نے کہا: آپ عمرو کے حوالے سے مجھے پناہ دیں، مجھے ان کی طرف سے جلد بازی کا اندیشہ ہے، پھر وہ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، اور انہیں اس بارے میں بتایا، انہوں نے ہمیں اکٹھا کیا، وہ مسلسل عیسائی سے تفتیش کرتے رہے، یہاں تک کہ اس نے اعتراف کر لیا انہوں نے اس کے بارے میں لکڑی کا حکم دیا، اُسے تیار کیا گیا پھر انہوں نے فرمایا: ان لوگوں کے ساتھ عہد ہے، تو جب تک یہ تمہارے ساتھ عہد پورا کرتے ہیں، تم بھی ان کے ساتھ عہد پورا کرو، لیکن جب یہ خلاف ورزی کر لیں گے، تو پھر ان کے لئے عہد نہیں ہو گا، پھر ان کے حکم تحت اس شخص کو پھانسی دے دی گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9804]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (37/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9804 in Urdu