🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ تَبْلِيغِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا أُرْسِلَ بِهِ ، وَصَبْرِهِ عَلَى ذَلِكَ
نبی اکرم ﷺ کو جس چیز کے ہمراہ بھیجا گیا ہے نبی اکرم ﷺ کا اس کی تبلیغ کرنا اور اس حوالے سے صبر سے کام لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9827
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي: مَا هَذِهِ الْجَمَاعَةُ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ الْقَوْمُ الَّذِينَ اجْتَمَعُوا عَلَى صَابِئٍ لَهُمْ. قَالَ: فَنَزَلْنَا فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو النَّاسَ إِلَى تَوْحِيدِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَالْإِيمَانِ بِهِ، وَهُمْ يَرُدُّونَ عَلَيْهِ، وَيُؤْذُونَهُ حَتَّى انْتَصَفَ النَّهَارُ، وَانْصَدَعَ النَّاسُ عَنْهُ، أَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ قَدْ بَدَا نَحْرُهَا تَحْمِلُ قَدَحًا وَمَنْدِيلًا، فَتَنَاوَلَهُ مِنْهَا فَشَرِبَ وَتَوَضَّأَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ:" يَا بُنَيَّةُ، خَمِّرِي عَلَيْكِ نَحْرَكِ، وَلَا تَخَافِينَ عَلَى أَبِيكِ". قُلْنَا: مَنْ هَذِهِ؟ قَالُوا: هَذِهِ زَيْنَبُ بِنْتُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حارث بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد سے دریافت کیا: یہ لوگ کس لئے اکٹھے ہوئے ہیں، تو انہوں نے بتایا یہ وہ لوگ ہیں، جو اپنے میں سے ایک بے دین فرد کے خلاف اکٹھے ہوئے ہیں۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے پڑاؤ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی توحید اور اس پر ایمان رکھنے کی طرف دعوت دے رہے تھے اور لوگ آپ کی بات کو مسترد کر رہے تھے اور آپ کو اذیت پہنچا رہے تھے، یہاں تک کہ دوپہر کا وقت ہو گیا تو لوگ آپ کے پاس سے ہٹ گئے اسی دوران ایک عورت آئی جس کا گلہ ظاہر ہو رہا تھا اس نے ایک پیالہ اور ایک رومال اُٹھایا ہوا تھا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پانی پیش کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پی لیا وضو کیا، پھر آپ نے سر اٹھایا اور فرمایا: اے میری بیٹی! اپنے گلے کو ڈھانپ کے رکھو اور اپنے باپ کے حوالے سے اندیشہ کا شکار نہ ہو، ہم نے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا: یہ ان کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9827]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3373)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3373»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9827 in Urdu