الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ خُرُوجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الطَّائِفِ ، وَعَرْضِهِ نَفْسَهُ عَلَى الْقَبَائِلِ
نبی اکرم ﷺ کا طائف کی طرف تشریف لے جانا اور خود کو مختلف قبائل کے سامنے لانا
حدیث نمبر: 9853
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْرِضُ نَفْسُهُ عَلَى النَّاسِ بِالْمَوْقِفِ، فَيَقُولُ:" هَلْ مِنْ رَجُلٍ يَحْمِلُنِي إِلَى قَوْمِهِ، فَإِنَّ قُرَيْشًا قَدْ مَنَعُونِي أَنْ أُبَلِّغَ كَلَامَ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ". فَأَتَاهُ رَجُلٌ مِنْ هَمْدَانَ، فَقَالَ:" مِمَّنْ أَنْتَ؟". فَقَالَ الرَّجُلُ: مِنْ هَمْدَانَ، فَقَالَ:" هَلْ عِنْدَ قَوْمِكَ مِنْ مَنْعَةٍ؟". قَالَ: نَعَمْ. ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ خَشِيَ أَنْ يَخْفِرَهُ قَوْمُهُ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: آتِيهِمْ أُخْبِرُهُمْ ثُمَّ آتِيكَ مِنْ قَابِلٍ قَالَ:" نَعَمْ". فَانْطَلَقَ وَجَاءَ وَفْدُ الْأَنْصَارِ فِي رَجَبٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حج کے موقع پر، مختلف لوگوں کے پاس تشریف لے جاتے تھے اور یہ فرماتے تھے: کیا کوئی شخص مجھے اپنی قوم کے پاس لے جائے گا؟ کیونکہ قریش تو مجھے اس بات سے روکتے ہیں کہ میں اپنے پرودگار کے کلام کی تبلیغ کروں، ہمدان قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آپ کے پاس آیا، آپ نے دریافت کیا: تمہارا تعلق کہاں سے ہے؟ اس نے جواب دیا: ہمدان سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہاری قوم کے پاس مضبوط حیثیت ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! پھر اس شخص کو یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں اس کی قوم اس کی عہد شکنی نہ کرے، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: میں اُن لوگوں کے پاس جا کر انہیں اس بارے میں بتاؤں گا، پھر میں اگلے سال آپ کے پاس آؤں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے پھر وہ شخص چلا گیا اور پھر رجب کے مہینے میں انصار کا وفد آ گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9853]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9853]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (390/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14770، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3354»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 9853 in Urdu