🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ الْبَيْعَةِ عَلَى الْإِسْلَامِ الَّتِي تُسَمَّى بَيْعَةَ النِّسَاءِ
اسلام پر بیعت جسے خواتین کی بیعت کا نام دیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9864
وَعَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ جَمَعَ نِسَاءَ الْأَنْصَارِ فِي بَيْتٍ ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَيْهِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَقَامَ عَلَى الْبَابِ فَسَلَّمَ عَلَيْهِنَّ، فَرَدَدْنَ السَّلَامَ، فَقَالَ: أَنَا رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْكُنَّ، فَقُلْنَ: مَرْحَبًا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِرَسُولِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: تُبَايِعْنَ عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكْنَ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا تَسْرِقْنَ، وَلَا تَزْنِينَ، وَلَا تَقْتُلْنَ أَوْلَادَكُنَّ، وَلَا تَأْتِينَ بِبُهْتَانٍ تَفْتَرِينَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُنَّ وَأَرْجُلِكُنَّ، وَلَا تَعْصِينَ فِي مَعْرُوفٍ، قُلْنَ: نَعَمْ. فَمَدَّ عُمَرُ يَدَهُ مِنْ خَارِجِ الْبَابِ وَمَدَدْنَ هُنَّ أَيْدِيَهُنَّ مِنْ دَاخِلٍ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ اشْهَدْ، وَأَمَرَ أَنْ يَخْرُجَ فِي الْعِيدَيْنِ الْحُيَّضُ وَالْعُتَّقُ، وَنُهِينَا عَنِ اتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ، وَلَا جُمْعَةَ عَلَيْنَا، فَسَأَلْتُهُ عَنِ الْبُهْتَانِ، وَعَنْ قَوْلِهِ: (وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ) قَالَ: هِيَ النِّيَاحَةُ. قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو آپ نے انصار کی خواتین کو ایک گھر میں جمع اور اکٹھا کروایا، پھر آپ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو ان خواتین کی طرف بھیجا، وہ دروازے پر کھڑے ہوئے انہوں نے ان خواتین کو سلام کیا، خواتین نے انہیں جواب دیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اللہ کے رسول کا تمہاری طرف نمائندہ ہوں، ان خواتین نے کہا: اللہ کے رسول کو، اور اللہ کے رسول کے نمائندے کو خوش آمدید! سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اس بات کی گواہی دو کہ تم کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک نہیں ٹھہراؤ گی، تم چوری نہیں کرو گی، تم زنا نہیں کرو گی، تم اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گی، تم اپنی طرف سے ایجاد کر کے بہتان نہیں لگاؤ گی اور تم بھلائی کے بارے میں نافرمانی نہیں کرو گی، ان خواتین نے کہا: ٹھیک ہے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دروازے کے باہر کی طرف سے اپنا ہاتھ بڑھایا اور ان خواتین نے اندرونی حصے سے اپنا ہاتھ بڑھایا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ! تو گواہ ہو جا! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا تھا کہ عیدین کے موقع پر، حیض والی خواتین اور آزاد عورتیں (یا لڑکیاں) بھی نکلیں گی، تاہم ہمیں (یعنی خواتین کو) جنازے کے ساتھ جانے سے منع کر دیا گیا، اور ہم پر جمعہ بھی لازم قرار نہیں دیا گیا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے ان سے بہتان کے بارے میں دریافت کیا، اور اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا، کہ وہ بھلائی کے کام میں تمہاری نافرمانی نہیں کریں گی، تو انہوں نے جواب دیا: اس سے مراد نوحہ کرنا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے یہ روایت انتہائی اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9864]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (71) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (45/25) اخرجه احمد فى المسند (85/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20273، 26764»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9864 in Urdu