الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. بَابُ ذَهَابِ الْعِلْمِ .
علم کا رخصت ہو جانا
حدیث نمبر: 987
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مَثَلَ الْعُلَمَاءِ كَمَثَلِ النُّجُومِ فِي السَّمَاءِ، يُهْتَدَى بِهَا فِي ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ، فَإِذَا انْطَمَسَتِ النُّجُومُ أَوْشَكَ أَنْ يَضِلَّ الْهُدَاةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَيْهِ فِي فَضْلِ الْعَالِمِ وَالْمُتَعَلِّمِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَيْهِ فِي فَضْلِ الْعَالِمِ وَالْمُتَعَلِّمِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”علماء کی مثال، آسمان میں موجود ستاروں کی مانند ہے، جن کے ذریعے خشکی اور سمندر کی تاریکیوں میں رہنمائی حاصل کی جاتی ہے اور جب ستارے بجھ جائیں، تو جو لوگ سیدھے راستے پر ہوں، اُن کے بھی گمراہ ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، عالم اور طالب علم کی فضیلت سے متعلق باب میں، اس روایت پر کلام پہلے گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 987]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، عالم اور طالب علم کی فضیلت سے متعلق باب میں، اس روایت پر کلام پہلے گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 987]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 157/3 اورده المؤلف فى زوائد المسند 175، أخرجه مسند أحمد برقم: 12189»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 987 in Urdu