🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. بَابُ ذَهَابِ الْعِلْمِ .
علم کا رخصت ہو جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 989
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَزَالُ هَذِهِ الْأُمَّةُ عَلَى شَرِيعَةٍ مَا لَمْ يَظْهَرْ فِيهِمْ ثَلَاثٌ: مَا لَمْ يُقْبَضِ الْعِلْمُ مِنْهُمْ، وَيَكْثُرْ فِيهِمْ وَلَدُ الْحِنْثِ، وَيَظْهَرْ فِيهِمُ الصَّقَّارُونَ". قِيلَ: وَمَنِ الصَّقَّارُونَ أَوِ الصَّقَّارُونَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" بَشَرٌ يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ، تَحِيَّتُهُمْ بَيْنَهُمُ التَّلَاعُنُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَزَبَّانُ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَا.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”یہ امت مسلسل شریعت پر گامزن رہے گی، جب تک ان کے درمیان تین چیزیں ظاہر نہیں ہوں گی، جب تک ان سے علم کو قبض نہیں کر لیا جاتا، اور ان کے درمیان حنث کی اولاد زیادہ نہیں ہوتی اور ان کے درمیان ”صقارون“ ظاہر نہیں ہوتے، عرض کی گئی: ”صقارون“ سے مراد کیا ہے؟ یا رسول اللہ! (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ ایسے لوگ ہیں، جو آخری زمانے میں ہوں گے، اور ان لوگوں کا آپس میں سلام کرنے کا طریقہ یہ ہو گا کہ وہ ایک دوسرے پر لعنت کریں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے (اپنی ”مسند“ میں) اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں دو راوی ابن لہیعہ اور زبان ہیں، یہ دونوں ضعیف ہیں، ان کو ثقہ بھی قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 989]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 439/3 اورده المؤلف فى زوائد المسند 4380، أخرجه مسند أحمد برقم: 15201، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 916»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 989 in Urdu