الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ
غزوہ بدر
حدیث نمبر: 9942
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ كُلُّ ثَلَاثَةٍ عَلَى بَعِيرٍ، كَانَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَأَبُو لُبَابَةَ زَمِيلَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَكَانَ إِذَا كَانَتْ عَقَبَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَا: نَحْنُ نَمْشِي عَنْكَ، فَقَالَ:" مَا أَنْتُمَا بِأَقْوَى مِنِّي، وَلَا أَنَا أَغْنَى عَنِ الْأَجْرِ مِنْكُمَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ وَقَالَ: فَإِذَا كَانَتْ عَقَبَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَا: ارْكَبْ حَتَّى نَمْشِيَ عَنْكَ. وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر تین افراد ایک اونٹ پر سوار تھے، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی باری آئی تو ان دونوں نے عرض کی: آپ کی جگہ ہم پیدل چل لیتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم دونوں مجھ سے زیادہ قوی نہیں ہو اور میں تم دونوں سے زیادہ اجر سے بے نیاز نہیں ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی باری آئی تو ان دونوں نے عرض کی: آپ سوار رہیں، ہم آپ کی جگہ پیدل چل لیتے ہیں۔ باقی روایت حسب سابق ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9942]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4359) اخرجه احمد فى المسند 3901، أخرجه مسند أحمد برقم: 3891، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4355، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8860»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 9942 in Urdu