الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ
غزوہ بدر
حدیث نمبر: 9951
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ رِفَاعَةَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: خَرَجْتُ أَنَا وَأَخِي خَلَّادٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بَدْرٍ عَلَى بَعِيرٍ لَنَا أَعْجَفَ حَتَّى إِذَا كُنَّا مَوْضِعَ الْبَرِيدِ الَّذِي خَلْفَ الرَّوْحَاءِ، بَرَكَ بِعِيرُنَا، فَقُلْتُ: اللَّهُمَّ لَكَ عَلَيْنَا لَئِنْ أَدْنَيْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَنَنْحَرَنَّهُ، فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذْ مَرَّ بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا لَكُمَا؟". فَأَخْبَرْنَاهُ أَنَّهُ نَزَلَ عَلَيْنَا، فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَوَضَّأَ ثُمَّ بَصَقَ فِي وُضُوئِهِ، وَأَمَرَنَا فَفَتَحْنَا لَهُ فَمَ الْبَعِيرِ، فَصَبَّ فِي جَوْفِ الْبِكْرِ مِنْ وُضُوئِهِ، ثُمَّ صَبَّ عَلَى رَأْسِ الْبِكْرِ، ثُمَّ عَلَى عُنُقِهِ، ثُمَّ عَلَى حَارِكِهِ، ثُمَّ عَلَى سَنَامِهِ، ثُمَّ عَلَى عَجُزِهِ، ثُمَّ عَلَى ذَنْبِهِ، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ احْمِلْ رَافِعًا وَخَلَّادًا". فَمَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقُمْنَا نَرْتَحِلُ فَارْتَحَلْنَا، فَأَدْرَكْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى رَأْسِ الْمَنْصَفِ وَبَكَرْنَا أَوَّلَ الرَّكْبِ، فَلَمَّا رَآنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَحِكَ، فَمَضَيْنَا حَتَّى أَتَيْنَا بَدْرًا حَتَّى إِذَا كُنَّا قَرِيبًا مِنْ بَدْرٍ نَزَلَ عَلَيْنَا، فَقُلْنَا: الْحَمْدُ لِلَّهِ، فَنَحَرْنَاهُ، وَصَدَّقْنَا بِلَحْمِهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِتَمَامِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِبَعْضِهِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا معاذ بن رفاعہ انصاری رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں اور میرا بھائی خلاد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بدر کی طرف نکلے ہم اپنے کمزور اونٹ پر سوار تھے، یہاں تک کہ جب ہم روحاء کے مقام سے پیچھے برید کے مقام پر پہنچے تو ہمارا اونٹ بیٹھ گیا میں نے کہا: اے اللہ! تو ہم پر یہ مہربانی کر دے کہ اگر ہم مدینہ منورہ کے قریب پہنچ جائیں، تو ہم اسے ذبح کر دیں، ابھی ہم اسی صورت حال میں تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے، آپ نے دریافت کیا: تم دونوں کا کیا معاملہ ہے؟ ہم نے عرض کی: ہمارا اونٹ بیٹھ گیا ہے (اور سفر کے قابل نہیں رہا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نیچے اترے، آپ نے وضو کیا، پھر آپ نے اپنے وضو کے پانی میں لعاب دہن ڈالا اور ہمیں یہ حکم دیا کہ ہم آپ کے لئے اونٹ کے منہ کو کھول دیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے وضو کا بچا ہوا پانی اونٹ کے منہ میں ڈالا، پھر آپ نے اس کے سر پر ڈالا، پھر آپ نے اس کی گردن پر ڈالا، پھر گردن کے نیچے والی جگہ پر ڈالا، پھر اس کی کوہان پر ڈالا“ پھر اس کی پشت پر ڈالا، پھر اس کی دم پر ڈالا، پھر یہ دعا کی: اے اللہ! رافع اور خلاد کو سواری فراہم کر دے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے ہم اٹھے روانہ ہوئے، ہم روانہ ہوئے تو ہم نے دن چڑھے کے قریب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پا لیا اور ہمارا اونٹ سب اونٹوں سے آگے تھا۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ملاحظہ فرمایا تو آپ ہنس پڑے ہم چلتے رہے، یہاں تک کہ ہم بدر آ گئے، یہاں تک کہ جب ہم بدر کے قریب پہنچے، تو ہمارا اونٹ پھر بیٹھ گیا، ہم نے کہا: الحمداللہ پھر ہم نے اسے ذبح کیا اور اس کا گوشت صدقہ کر دیا۔
یہ روایت امام بزار نے مکمل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9951]
یہ روایت امام بزار نے مکمل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9951]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4135)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 9951 in Urdu