🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ
غزوہ بدر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9961
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى أَبِي جَهْلٍ يَوْمَ بَدْرٍ وَقَدْ ضُرِبَتْ رِجْلُهُ وَهُوَ صَرِيعٌ، وَهُوَ يَذُبُّ النَّاسَ عَنْهُ بِسَيْفٍ لَهُ، فَقُلْتُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَخْزَاكَ يَا عَدُوَّ اللَّهِ، فَقَالَ: هَلْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ قَدْ قَتَلَهُ قَوْمُهُ؟ قَالَ: فَجَعَلْتُ أَتَنَاوَلُهُ بِسَيْفٍ لِي غَيْرَ طَائِلٍ، فَأَصَبْتُ يَدَهُ فَبُدِرَ سَيْفُهُ فَأَخَذْتُهُ فَضَرَبْتُهُ حَتَّى قَتَلْتُهُ.
قَالَ: ثُمَّ خَرَجْتُ حَتَّى أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَأَنَّمَا أَفَلَ مِنَ الْأَرْضِ، فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ:" اللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ؟". فَرَدَّدَهَا ثَلَاثًا قَالَ: فَقُلْتُ: اللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ. قَالَ: فَخَرَجَ يَمْشِي مَعِي حَتَّى قَامَ عَلَيْهِ، فَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَخْزَاكَ يَا عَدُوَّ اللَّهِ، هَذَا كَانَ فِرْعَوْنَ هَذِهِ الْأُمَّةِ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن میں ابوجہل کے پاس آیا اس کے پاؤں پر ضرب لگی تھی، اور وہ زخمی پڑا ہوا تھا، وہ اپنی تلوار کے ذریعے لوگوں کو خود سے پرے کر رہا تھا، میں نے کہا: ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے تجھے رسوائی کا شکار کیا، اے اللہ کے دشمن! اس نے کہا: میں صرف ایک شخص ہوں، جس کی قوم نے اسے قتل کر دیا ہے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اپنی تلوار اسے چبھونا چاہی جو زیادہ بڑی نہیں تھی، وہ تلوار اس کے ہاتھ پر لگی تو اس کی تلوار گر گئی، پھر میں نے اسے پکڑا اور اسے ضرب لگائی، یہاں تک کہ اسے قتل کر دیا، پھر میں وہاں سے نکلا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں خوشی کے عالم میں تیزی سے جا رہا تھا، میں نے آپ کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اُس اللہ کی قسم جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے؟ (یہ اطلاع درست ہے؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہ سوال دہرایا، تو میں نے عرض کی: اس اللہ کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے (یہ خبر درست ہے) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ساتھ چلتے ہوئے آئے اور اس کی لاش کے پاس ٹھہرے اور پھر یہ فرمایا: ”اے اللہ کے دشمن! ہر طرح کی حمد، اس اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے تجھے رسوائی کا شکار کیا، (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) یہ اس امت کا فرعون ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9961]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1775) اخرجه احمد فى المسند (3824 و 3856 و 4246 و 4247)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9961 in Urdu