🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ
غزوہ بدر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9972
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: لَمَّا جِيءَ بِأَبِي جَهْلٍ يُجَرُّ إِلَى الْقَلِيبِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كَانَ أَبُو طَالِبٍ حَيًّا لَعَلِمَ أَنَّ أَسْيَافَنَا قَدِ الْتَبَسَتْ بِالْأَنَامِلِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حَيَّانُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ فِيهِ: وَكَذَلِكَ يَقُولُ أَبُو طَالِبٍ:
كَذَبْتُمْ وَبَيْتِ اللَّهِ إِنْ جَدَّ مَا أَرَى لَتَلْتَبِسَنَّ أَسْيَافُنَا بِالْأَنَامِلِ وَيَنْهَضُ قَوْمٌ فِي الدُّرُوعِ إِلَيْكُمُ
نُهُوضَ الرَّوَايَا فِي طَرِيقٍ حَلَاحِلِ قَالَ ابْنُ مَنَاذِرَ: هُمَا سَوَاءٌ يَقُولُونَ: حُلَاحِلُ وَجُلَاجِلُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب ابوجہل کو کھینچ کر گڑھے کی طرف لایا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر ابوطالب زندہ ہوتے تو وہ یہ جان لیتے کہ ہماری تلواریں پوروں کے ساتھ چپکی رہی ہیں (یعنی ہمارے ہاتھوں سے چھوٹی نہیں ہیں)“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حبان بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: جناب ابوطالب نے یہ کہا: تھا: ”تم نے غلط کہا: ہے، بیت اللہ کی قسم، اگر وہ صورتحال درپیش ہوئی جو مجھے نظر آ رہی ہے، تو ہماری تلواریں پوروں کے ساتھ چپک جائیں گی، اور (ہمارے) لوگ زرہیں پہن کر تمہاری طرف یوں آئیں گے جس طرح حلاحل کے راستے میں پانی والے اونٹ آتے ہیں“ ابن مناذر بیان کرتے ہیں: یہ دونوں برابر ہیں، لوگوں نے لفظ ”حلاحل“ بھی نقل کیا ہے اور ”جلاجل“ بھی نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9972]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1776) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10312)، أخرجه مسند البزار برقم: 1940»

الحكم على الحديث:
حيان بن علي وهو ضعيف


Majma al-Zawa'id Hadith 9972 in Urdu