الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ
غزوہ بدر
حدیث نمبر: 9985
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ سِيمَا الْمَلَائِكَةِ يَوْمَ بَدْرٍ عَمَائِمُ بِيضٌ قَدْ أَرْسَلُوهَا إِلَى ظُهُورِهِمْ، وَيَوْمَ حُنَيْنٍ عَمَائِمُ حُمْرٌ، وَلَمْ تُقَاتِلِ الْمَلَائِكَةُ فِي يَوْمٍ إِلَّا يَوْمَ بَدْرٍ، إِنَّمَا كَانُوا يَكُونُونَ عَدَدًا وَمَدَدًا لَا يَضْرِبُونَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمَّارُ بْنُ أَبِي مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن فرشتوں کی مخصوص نشانی سفید عمامے تھے، انہوں نے ان کے شملے پیچھے لٹکائے ہوئے تھے، اور غزوہ حنین کے موقع پر، ان کی نشانی سرخ عمامے تھے، لیکن فرشتوں نے جنگ میں حصہ، صرف غزوہ بدر کے موقع پر لیا تھا، ویسے وہ تعداد زیادہ ظاہر کرنے کے لئے شریک ہوتے تھے، لیکن لڑائی میں حصہ نہیں لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمار بن ابومالک جنبی ہے، جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9985]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمار بن ابومالک جنبی ہے، جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9985]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9985 in Urdu