الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ
غزوہ بدر
حدیث نمبر: 9993
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: قَالَ أَبِي: يَا بُنَيَّ، لَقَدْ رَأَيْتُنَا يَوْمَ بَدْرٍ وَإِنَّ أَحَدَنَا لَيُشِيرُ بِسَيْفِهِ إِلَى رَأْسِ الْمُشْرِكِ، فَيَقَعُ رَأْسُهُ عَنْ جَسَدِهِ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ إِلَيْهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْإِسْكَنْدَرَانِيُّ، قَالَ ابْنُ يُونُسَ: رَوَى مَنَاكِيرَ.
سیدنا ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے والد نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”اے میرے بیٹے! غزوہ بدر کے بارے میں، مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ ہم میں سے کوئی ایک شخص اپنی تلوار کے ذریعے مشرک کے سر کی طرف اشارہ کرتا تھا، تو اس کا سر جسم سے جدا ہو کے گر جاتا تھا، اس سے پہلے کہ وہ تلوار (یا حملہ آور فرد) اس تک پہنچے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن یحیی اسکندرانی ہے ابن یونس کہتے ہیں: اس نے منکر روایات نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9993]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن یحیی اسکندرانی ہے ابن یونس کہتے ہیں: اس نے منکر روایات نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9993]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5556)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9993 in Urdu