🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1404. أمني جبريل عند البيت مرتين فصلى بي الظهر حين زالت ....
جبریل (علیہ السلام) نے بیت اللہ کے پاس دو مرتبہ ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1402
«أمني جبريل عند البيت مرتين فصلى بي الظهر حين زالت الشمس وكانت قدر الشراك وصلى بي العصر حين كان ظله مثله وصلى بي المغرب حين أفطر الصائم وصلى بي العشاء حين غاب الشفق وصلى بي الفجر حين حرم الطعام والشراب على الصائم فلما كان الغد صلى بي الظهر حين كان ظله مثله وصلى بي العصر حين كان ظله مثليه وصلى بي المغرب حين أفطر الصائم وصلى بي العشاء إلى ثلث الليل وصلى بي الفجر فأسفر ثم التفت إلي وقال: يا محمد هذا وقت الأنبياء من قبلك والوقت ما بين هذين الوقتين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جبریل (علیہ السلام) نے بیت اللہ کے پاس دو مرتبہ میری امامت کروائی، پس انہوں نے مجھے ظہر کی نماز اس وقت پڑھائی جب سورج ڈھل گیا اور سایہ جوتے کے تسمے کے برابر تھا، اور عصر کی نماز اس وقت پڑھائی جب ہر چیز کا سایہ اس کے برابر ہو گیا، اور مغرب کی نماز اس وقت پڑھائی جب روزہ دار افطار کرتا ہے، اور عشاء کی نماز اس وقت پڑھائی جب شفق غائب ہو گئی، اور فجر کی نماز اس وقت پڑھائی جب روزہ دار پر کھانا پینا حرام ہو جاتا ہے۔ پھر جب اگلا دن ہوا تو انہوں نے مجھے ظہر کی نماز اس وقت پڑھائی جب ہر چیز کا سایہ اس کے برابر ہو گیا، اور عصر کی نماز اس وقت پڑھائی جب ہر چیز کا سایہ دگنا ہو گیا، اور مغرب کی نماز اسی وقت پڑھائی جب روزہ دار افطار کرتا ہے، اور عشاء کی نماز رات کے ایک تہائی حصے تک پڑھائی، اور فجر کی نماز روشنی پھیلنے پر پڑھائی۔ پھر میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: اے محمد! یہ آپ سے پہلے انبیاء کا وقت ہے، اور (نماز کا) وقت ان دونوں وقتوں کے درمیان ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل م/حدیث: 1402]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د ت ك] عن ابن عباس. صحيح أبي داود 426، الإرواء 249.»
قال الشيخ الألباني: صحيح


Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 1402 in Urdu