🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. أبايعكم على أن لا تشركوا بالله شيئا ولا تسرقوا ولا ....
میں تم سے اس بات پر بیعت لیتا ہوں کہ ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26
"أبايعكم على أن لا تشركوا بالله شيئا ولا تسرقوا ولا تزنوا ولا تقتلوا أولادكم ولا تأتوا ببهتان تفترونه بين أيديكم وأرجلكم ولا تعصوني في معروف فمن وفى منكم فأجره على الله ومن أصاب من ذلك شيئا فأخذ به في الدنيا فهو له كفارة وطهور ومن ستره الله فذلك
إلى الله عز وجل إن شاء عذبه وإن شاء غفر له"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں تم سے اس بات پر بیعت لیتا ہوں کہ تم اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے، چوری نہیں کرو گے، زنا نہیں کرو گے، اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، اپنے پاس سے کوئی بہتان گھڑ کر نہیں لاؤ گے اور کسی بھی نیک کام میں میری نافرمانی نہیں کرو گے۔ پس تم میں سے جو کوئی اس عہد کو پورا کرے گا تو اس کا اجر اللہ کے ذمے ہے، اور جو کوئی ان (گناہوں) میں سے کسی کا ارتکاب کر بیٹھے اور اسے دنیا میں اس کی سزا مل جائے تو وہ سزا اس کے لیے کفارہ اور پاکیزگی کا ذریعہ بن جائے گی، اور جس کے گناہ کی اللہ پردہ پوشی فرما لے (یعنی دنیا میں اسے سزا نہ ملے) تو اس کا معاملہ اللہ عزوجل کے سپرد ہے، وہ چاہے تو اسے عذاب دے اور چاہے تو اسے معاف فرما دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 26]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت ن] عن عبادة بن الصامت.»
قال الشيخ الألباني: صحيح


Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 26 in Urdu