🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2878. بينما رجل يمشي بطريق اشتد عليه العطش فوجد بئرا فنزل ....
ایک شخص کسی راستے پر چل رہا تھا کہ اسے ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2873
"بينما رجل يمشي بطريق اشتد عليه العطش
فوجد بئرا فنزل فيها فشرب منها ثم خرج فإذا هو بكلب يلهث يأكل الثرى من العطش فقال: لقد بلغ هذا الكلب من العطش مثل الذي بلغ بي فنزل البئر فملأ خفه ماء ثم أمسك بفيه ثم رقي فسقى الكلب فشكر الله فغفر له في كل ذات كبد رطبة أجر"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایک شخص کسی راستے پر چل رہا تھا کہ اسے سخت پیاس لگی۔ اسے ایک کنواں ملا تو وہ اس میں اترا اور پانی پی کر باہر نکلا۔ اچانک اس نے ایک کتا دیکھا جو پیاس کی شدت سے ہانپ رہا تھا اور گیلی مٹی چاٹ رہا تھا۔ اس شخص نے دل میں کہا کہ اس کتے کو بھی پیاس کی ویسی ہی شدت لاحق ہے جیسی مجھے تھی۔ چنانچہ وہ دوبارہ کنویں میں اترا، اپنے چمڑے کے موزے میں پانی بھرا، پھر اسے اپنے منہ سے پکڑ کر اوپر چڑھا اور کتے کو پانی پلایا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے اس عمل کی قدر فرمائی اور اسے بخش دیا۔ (یاد رکھو!) ہر تر جگر رکھنے والے (یعنی ہر جاندار) کے ساتھ نیکی کرنے میں اجر و ثواب ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الباء/حدیث: 2873]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك حم ق د] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1505، الصحيحة 29.»
قال الشيخ الألباني: صحيح


Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 2873 in Urdu