🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3680. سيد الاستغفار أن تقول: اللهم أنت ربي لا إله إلا ....
سب سے افضل استغفار یہ ہے کہ تم کہو: اے ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3674
«سيد الاستغفار أن تقول: اللهم أنت ربي لا إله إلا أنت خلقتني وأنا عبدك وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت أعوذ بك من شر ما صنعت أبوء لك بنعمتك علي وأبوء لك بذنبي فاغفر لي فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت من قالها من النهار موقنا بها فمات من يومه قبل أن يمسي فهو من أهل الجنة ومن قالها من الليل وهو موقن بها فمات قبل أن يصبح فهو من أهل الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سب سے افضل استغفار یہ ہے کہ تم کہو: اے اللہ! تو میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں، اور میں حسبِ استطاعت تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں، میں اپنے کیے کی برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، میں تیری اس نعمت کا اعتراف کرتا ہوں جو تو نے مجھ پر کی، اور میں اپنے گناہ کا بھی اعتراف کرتا ہوں، پس مجھے بخش دے، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہ نہیں بخشتا۔ جو شخص اسے دن میں پورے یقین کے ساتھ کہے اور اسی دن شام سے پہلے مر جائے تو وہ جنتی ہے، اور جو اسے رات میں پورے یقین کے ساتھ کہے اور صبح سے پہلے مر جائے تو وہ جنتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3674]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم خ ن] عن شداد بن أوس. الصحيحة 1747: ك.»
قال الشيخ الألباني: صحيح


Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 3674 in Urdu