🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
991. اشترى رجل من رجل عقارا له فوجد الرجل الذي اشترى ....
ایک شخص نے کسی دوسرے شخص سے کوئی زمین (جائیداد) ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 989
«اشترى رجل من رجل عقارا له فوجد الرجل الذي اشترى العقار في عقاره جرة فيها ذهب فقال الذي اشترى العقار: خذ ذهبك مني إنما اشتريت منك الأرض ولم أبتع الذهب، وقال الذي له الأرض: إنما بعتك الأرض وما فيها فتحاكما إلى رجل فقال الذي تحاكما إليه: ألكما ولد؟ قال أحدهما: لي غلام، وقال الآخر: لي جارية. قال: أنكحوا الغلام الجارية وأنفقوا على أنفسكما منه وتصدقوا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایک شخص نے کسی دوسرے شخص سے کوئی زمین (جائیداد) خریدی۔ زمین خریدنے والے کو اپنی اس زمین میں سے سونے سے بھرا ہوا ایک گھڑا ملا۔ زمین خریدنے والے نے (بیچنے والے سے) کہا: اپنا سونا مجھ سے لے لو، میں نے تو تم سے صرف زمین خریدی تھی سونا نہیں خریدا۔ جبکہ زمین کے (سابقہ) مالک نے کہا: میں نے تمہیں زمین اور جو کچھ اس میں تھا سب بیچ دیا تھا۔ پھر وہ دونوں اپنا فیصلہ کروانے کے لیے ایک تیسرے شخص کے پاس گئے۔ جس شخص کے پاس وہ فیصلہ کروانے گئے تھے اس نے پوچھا: کیا تمہاری کوئی اولاد ہے؟ ان میں سے ایک نے کہا: میرا ایک بیٹا ہے۔ اور دوسرے نے کہا: میری ایک بیٹی ہے۔ اس (ثالث) نے فیصلہ دیا: اس لڑکے اور لڑکی کا آپس میں نکاح کر دو، اور اس (سونے) میں سے تم دونوں بھی اپنے آپ پر خرچ کرو اور (باقی) صدقہ کر دو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 989]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق هـ] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1058.»
قال الشيخ الألباني: صحيح


Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 989 in Urdu