🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. باب من روى عن ابن مسعود أنه لم يكن مع النبي صلى الله عليه وسلم ليلة الجن
باب: جس نے روایت کیا کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ لیلۃ الجن میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ نہیں تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10007
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ قَالَ: قَالَ لِي مُغِيرَةُ: سَمِعْتُ مِنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ شَيْئًا ذَكَرَهُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَكَانَ عُمَارَةُ قَدْ خَرَجَ إِلَى مَكَّةِ، فَاكْتَرَيْتُ حِمَارًا فَأَتَيْتُهُ بِالْقَادِسِيَّةِ، فَحَدَّثَنِي عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمُرُّ بِهِ الْفِتْيَةُ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ فَيَتَغَيَّرُ لِذَلِكَ لَوْنُهُ، فَمَرَّ بِهِ يَوْمًا فِتْيَةٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ، فَتَغَيَّرَ لِذَلِكَ لَوْنُهُ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا نَزَالُ نَرَى مِنْكَ مَا يَشُقُّ عَلَيْنَا، الْفِتْيَةُ مِنْ أَهْلِ بَيْتِكَ يَمُرُّونَ بِكَ فَيَتَغَيَّرُ لِذَلِكَ لَوْنُكَ، فَقَالَ: إِنَّ أَهْلَ بَيْتِي هَؤُلَاءِ اخْتَارَ اللهُ لَهُمُ الْآخِرَةَ، وَلَمْ يَخْتَرْ لَهُمُ الدُّنْيَا ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے آپ کے اہل بیت کے نوجوان گزرتے تو اس سے آپ کا رنگ بدل جاتا، ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے آپ کے اہل بیت کے کچھ نوجوان گزرے تو اس بات پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ بدل گیا، تو ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم آپ میں ایسی چیز دیکھتے رہتے ہیں جو ہمیں گراں گزرتی ہے، آپ کے اہل بیت کے نوجوان آپ کے پاس سے گزرتے ہیں تو اس سے آپ کا رنگ بدل جاتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میرے اس اہل بیت کے لیے اللہ نے آخرت کو پسند فرمایا ہے، اور ان کے لیے دنیا کو پسند نہیں فرمایا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10007]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 88، حدیث 10043»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10007 in Urdu