الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. باب من روى عن ابن مسعود أنه لم يكن مع النبي صلى الله عليه وسلم ليلة الجن
باب: جس نے روایت کیا کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ لیلۃ الجن میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ نہیں تھے
حدیث نمبر: 10026
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ صَاحِبٍ لَهُ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي: اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَى الْفِطْرَةِ، ثُمَّ قَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، قَالَ: " خَرَجَ بِهَا مِنَ النَّارِ "، فَابْتَدَرْنَا فَإِذَا رَاعٍ فِي شَاءٍ لَهُ فَحَضَرَتْهُ الصَّلَاةُ فَنَادَى بِهَا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ ہم نے ایک پکارنے والے کو پکارتے سنا: اللہ اکبر، اللہ اکبر، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فطرت پر ہے“، پھر اس نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اس کلمے کی وجہ سے جہنم سے نکل گیا“، تو ہم اس کی طرف دوڑ پڑے، دیکھا تو وہ اپنی بکریوں میں ایک چرواہا تھا جس کی نماز کا وقت ہو گیا تھا تو اس نے اذان دے دی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10026]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 93، حدیث 10062»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10026 in Urdu