الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. باب (أحاديث 10084–10095)
باب (احادیث 10084 تا 10095)
حدیث نمبر: 10087
حَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الْبُرْجُلَانِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كُنَّا نَتَكَلَّمُ فِي الصَّلَاةِ وَيُسَلِّمُ بَعْضُنَا عَلَى بَعْضٍ، وَيُومِئُ أَحَدُنَا لِصَاحِبِهِ بِالْحَاجَةِ، فَجِئْتُ ذَاتَ يَوْمٍ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، فَأَخَذَنِي مَا قَدُمَ وَمَا حَدُثَ، فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللهَ يُحْدِثُ مِنْ أَمْرِهِ مَا يَشَاءُ، وَقَدْ أَحْدَثَ أَنْ لَا تَكَلَّمُوا فِي الصَّلَاةِ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نماز میں بات کر لیا کرتے تھے، ہم میں سے کوئی دوسرے کو سلام کہہ دیتا تھا، اور ہم میں سے کوئی اپنے ساتھی کو اشارے سے اپنی ضرورت بتا دیتا تھا، ایک دن میں آیا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے، میں نے آپ کو سلام کیا تو آپ نے میرے سلام کا جواب نہ دیا، تو مجھے اگلی پچھلی سب باتیں یاد آنے لگیں، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اللہ اپنے امر میں سے جو چاہے نیا حکم نازل فرماتا ہے، اور اس نے یہ نیا حکم نازل فرمایا ہے کہ نماز میں بات نہ کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10087]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 110، حدیث 10123»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10087 in Urdu