الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. باب (أحاديث 10084–10095)
باب (احادیث 10084 تا 10095)
حدیث نمبر: 10089
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ السِّمْسَارُ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَنَا خَالِدٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ خَرَجَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ، وَالنَّاسُ يُسَلِّمُ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ فِي الصَّلَاةِ، فَلَمَّا رَجَعَ عَبْدُ اللهِ سَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يَرُدَّ، فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ غَضَبِ اللهِ وَغَضَبِ رَسُولِهِ، سَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ فِي الصَّلَاةِ لَشُغْلًا ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ حبشہ کی سرزمین کی طرف گئے جبکہ لوگ نماز میں ایک دوسرے کو سلام کیا کرتے تھے، پھر جب سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ واپس آئے تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا مگر آپ نے جواب نہ دیا، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے عرض کیا: میں اللہ کے غضب اور اس کے رسول کے غضب سے پناہ مانگتا ہوں، میں نے آپ کو سلام کیا تھا لیکن آپ نے میرے سلام کا جواب نہیں دیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک نماز میں ایک مشغولیت ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10089]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 110، حدیث 10125»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10089 in Urdu