الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. أبو هريرة، عن بلال رضي الله عنهما
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت
حدیث نمبر: 1021
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ سَيْحَانَ، حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ مَيْمُونٍ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَادَ بِلَالًا، فَأَخْرَجَ لَهُ صُبَرًا مِنْ تَمْرٍ، فَقَالَ: " مَا هَذَا يَا بِلَالُ؟ " قَالَ: ادَّخَرْتُهُ لَكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: " أَمَا تَخْشَى أَنْ يُجْعَلَ لَكَ بُخَارٌ فِي نَارِ جَهَنَّمَ، أَنْفِقْ بِلَالُ، وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے تشریف لائے تو انہوں نے کھجوروں کا ڈھیر نکالا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کیا ہے اے بلال؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے یہ آپ کے لیے جمع کر رکھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں ڈر نہیں کہ اس کی وجہ سے تمہارے لیے جہنم کی آگ میں دھواں بنا دیا جائے، خرچ کرو بلال، اور عرش والے سے کمی کا خوف نہ کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1021]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 342، حدیث 1025»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1021 in Urdu