الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. عبد الله بن عمر، عن بلال رضي الله عنهم
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت
حدیث نمبر: 1025
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، أَخْبَرَنِي أَشْعَثُ بْنُ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْشِي بَيْنَ أُسَامَةَ وَبِلَالٍ حَتَّى دَخَلَا الْكَعْبَةَ وَفِيهَا خَشَبَةٌ مُعْتَرِضَةٌ، فَلَمَّا خَرَجَ بِلَالٌ سَأَلْتُهُ: كَيْفَ صَنَعَ؟ قَالَ: تَرَكَ مِنَ الْخَشَبَةِ ثُلُثَيْهَا عَنْ يَمِينِهِ وَصَلَّى فِي الثُّلُثِ الْبَاقِي، قُلْتُ: كَمْ صَلَّى؟ قَالَ: " لَمْ أَسْأَلْ بِلَالًا عَنْهَا.
ابوالشعثاء بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے سنا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسامہ اور بلال رضی اللہ عنہما کے درمیان چلتے ہوئے تشریف لائے یہاں تک کہ دونوں کعبے میں داخل ہوئے، اس میں ایک آڑی لکڑی تھی“ پھر جب بلال رضی اللہ عنہ باہر نکلے تو میں نے ان سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا؟ انہوں نے کہا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لکڑی کے دو تہائی حصے کو اپنے دائیں جانب چھوڑا اور باقی ایک تہائی میں نماز پڑھی“ (ابوالشعثاء کہتے ہیں:) میں نے پوچھا: کتنی رکعتیں پڑھیں؟ تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: ”میں نے بلال سے یہ نہیں پوچھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1025]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 343، حدیث 1029»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1025 in Urdu