الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. باب (أحاديث 10136–10518)
باب (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10252
حَدَّثَنَا السَّرِيُّ بْنُ سَهْلٍ الْجُنْدَيْسَابُورِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رُشَيْدٍ، ثَنَا مُجَّاعَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَبْدِ الْغَافِرِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اسْتَحْيُوا مِنَ اللهِ حَقَّ الْحَيَاءِ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا لَنَسْتَحْيِي وَالْحَمْدُ لِلهِ، قَالَ: " لَيْسَ ذَلِكَ، وَلَكِنْ مَنِ اسْتَحْيَا مِنَ اللهِ حَقَّ الْحَيَاءِ فَلْيَحْفَظِ الرَّأْسَ وَمَا حَوَى، وَالْبَطْنَ وَمَا وَعَى، وَلْيَذْكُرِ الْمَوْتَ وَالْبِلَى، وَمَنْ أَرَادَ الْآخِرَةَ تَرَكَ زِينَةَ الدُّنْيَا، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَقَدِ اسْتَحْيَا مِنَ اللهِ حَقَّ الْحَيَاءِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سے حقیقی حیا کرو“، صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم تو الحمدللہ حیا کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ مراد نہیں، بلکہ جس نے اللہ سے حقیقی حیا کرنی ہو وہ سر اور اس میں جو کچھ ہے اس کی حفاظت کرے، اور پیٹ اور اس میں جو کچھ ہے اس کی حفاظت کرے، اور موت اور بوسیدگی کو یاد رکھے، اور جو آخرت چاہے وہ دنیا کی زینت چھوڑ دے، پس جس نے ایسا کیا اس نے اللہ سے حقیقی حیا کی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10252]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 152، حدیث 10290»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10252 in Urdu