الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. عبد الله بن عمر، عن بلال رضي الله عنهم
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت
حدیث نمبر: 1031
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ، وَغَيْرَهُ، يُحَدِّثُونَ هَذَا الْحَدِيثَ، يَزِيدُ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -: أَقْبَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْفَتْحِ عَلَى بَعِيرٍ لِأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، وَأُسَامَةُ رِدْفُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَمَعَهُ بِلَالٌ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ، فَدَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ، وَبِلَالٌ، فَمَكَثُوا فِي الْبَيْتِ طَوِيلًا وَأَغْلَقُوا عَلَيْهِمُ الْبَابَ، فَخَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَابْتَدَرُوا الْبَابَ " فَسَبَقَهُمْ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ وَآخَرُ مَعَهُ، فَسَأَلَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بِلَالًا، فَقَالَ: أَيْنَ صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - " فَأَرَاهُ حَيْثُ صَلَّى وَلَمْ يَسْأَلْهُ كَمْ صَلَّى.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن اسامہ بن زید کے اونٹ پر سوار ہو کر تشریف لائے، اسامہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھے، اور آپ کے ساتھ بلال اور عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہم بھی تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، اسامہ بن زید، عثمان بن طلحہ اور بلال (کعبہ میں) داخل ہوئے، وہ گھر میں کافی دیر ٹھہرے اور اپنے اوپر دروازہ بند کر لیا، پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو لوگ دروازے کی طرف دوڑے“ عبداللہ بن عمر اور ان کے ساتھ ایک اور شخص ان سے آگے نکل گئے، تو عبداللہ بن عمر نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز پڑھی، ”تو انہوں نے وہ جگہ دکھا دی جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی تھی“ اور ان سے یہ نہیں پوچھا کہ کتنی رکعتیں پڑھیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1031]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 344، حدیث 1035»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1031 in Urdu