الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. باب (أحاديث 10136–10518)
باب (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10424
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، وَعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْكِنْدِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ: فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ، قَالَ: أُجُورَهُمْ: يُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ، وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ: الشَّفَاعَةُ لِمَنْ وَجَبَتْ لَهُ الشَّفَاعَةُ، لِمَنْ صَنَعَ إِلَيْهِمُ الْمَعْرُوفَ فِي الدُّنْيَا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ”تو وہ انہیں ان کے اجر پورے پورے دے گا اور اپنے فضل سے انہیں مزید عطا کرے گا“ [سورۃ النساء: 173] کے بارے میں فرمایا: ”ان کا اجر یہ ہے کہ اللہ انہیں جنت میں داخل فرمائے گا، اور اپنے فضل سے مزید یہ عطا فرمائے گا کہ جن کے لیے شفاعت واجب ہو چکی ہوگی ان کے حق میں وہ ان کی شفاعت قبول فرمائے گا، (خاص طور پر) ان لوگوں کے حق میں جنہوں نے دنیا میں ان کے ساتھ نیکی کی ہوگی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10424]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 201، حدیث 10462»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10424 in Urdu