الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. باب (أحاديث 10136–10518)
باب (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10486
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ، ثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَصَمِّ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الرُّؤْيَا بُشْرَى مِنَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَهِيَ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ، وَإِنَّ نَارَكُمْ هَذِهِ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ سَمُومِ جَهَنَّمَ، وَإِنَّهُ مَنْ أَتَى الْمَسْجِدَ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ مَا لَمْ يُحْدِثْ، وَمَنْ عَقَّبَ الصَّلَاةَ بَعْدَ الصَّلَاةِ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ مَا لَمْ يُحْدِثْ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خواب اللہ عزوجل کی طرف سے خوشخبری ہے، اور یہ نبوت کے ستر اجزاء میں سے ایک جزو ہے۔ اور تمہاری یہ آگ جہنم کی لپٹ کے ستر اجزاء میں سے ایک جزو ہے۔ اور جو شخص مسجد میں نماز کا انتظار کرتے ہوئے آئے وہ اس وقت تک نماز ہی میں ہے جب تک بے وضو نہ ہو، اور جو ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرے وہ اس وقت تک نماز ہی میں ہے جب تک بے وضو نہ ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10486]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 221، حدیث 10532»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10486 in Urdu