الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. أبو الطفيل عن ابن عباس
ابوطفیل کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10579
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، (ح) وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى، قَالَا: ثَنَا فِطْرُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: دَخَلَ عَلَيَّ ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ - أَوْ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ - إِنَّ قَوْمَكَ يَزْعُمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَلَ، وَأَنَّهَا سُنَّةٌ، قَالَ: صَدَقُوا وَكَذَبُوا، فَقَدْ رَمَلَ، وَلَيْسَتْ بِسُنَّةٍ، وَلَكِنْ قَدِمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ وَالْمُشْرِكُونَ عَلَى جَبَلِ قُعَيْقِعَانَ، فَبَلَغَهُ أَنَّهُمْ يَقُولُونَ: إِنَّ بِهِ هَزْلًا وَبِأَصْحَابِهِ، فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَرْمُلُوا لِيُرِيَهُمْ أَنَّ بِهِ قُوَّةً.
ابوالطفیل کہتے ہیں: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما میرے پاس آئے، میں نے عرض کیا: اے ابوعباس، یا اے ابن عباس! آپ کی قوم کا خیال ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمل کیا اور یہ سنت ہے۔ فرمایا: انہوں نے سچ بھی کہا اور جھوٹ بھی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمل تو کیا تھا، لیکن یہ سنت نہیں، بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ (مکہ) آئے جبکہ مشرکین قعیقعان پہاڑ پر تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر ملی کہ وہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کمزور ہو چکے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رمل کرنے کا حکم دیا تاکہ انہیں دکھا سکیں کہ ان میں طاقت ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10579]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 267، حدیث 10625»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10579 in Urdu