الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
62. علي بن عبد الله بن عباس عن أبيه
علی بن عبداللہ بن عباس کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 10627
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صُبَيْحٍ الزَّيَّاتُ الْكُوفِيُّ، ثَنَا مَحْمُودُ بْنُ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثَنَا أَبِي، عَنْ عِيسَى بْنِ الْمُخْتَارِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَسْقَى فَقَالَ: اللَّهُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا مَرِيعًا، طَبَقًا عَاجِلًا غَيْرَ رَائِثٍ، نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ "، فَمَا لَبِثْنَا أَنْ مُطِرْنَا حَتَّى سَالَ كُلُّ شَيْءٍ، حَتَّى أَتَوْهُ فَقَالُوا: قَدْ غَرِقْنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا، وَلَا عَلَيْنَا ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش طلب کرتے ہوئے دعا کی: ”اے اللہ! ہمیں ایسی بارش عطا فرما جو (تنگی سے) نجات دلانے والی، پھل لانے والی، (ہر طرف) چھا جانے والی، جلد آنے والی، دیر نہ کرنے والی، نفع دینے والی اور نقصان نہ دینے والی ہو۔“ تو ابھی زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ بارش برسنے لگی یہاں تک کہ ہر چیز بہنے لگی، حتیٰ کہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہنے لگے: ہم ڈوب گئے ہیں! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! ہمارے اردگرد برسا، ہم پر نہ برسا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10627]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 285، حدیث 10673»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10627 in Urdu