الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
82. محمد بن عمرو بن عطاء عن ابن عباس
محمد بن عمرو بن عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10749
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّرِيِّ بْنِ مِهْرَانَ النَّاقِدُ الْبَغْدَادِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، ثَنَا عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، أُتِيَ بِعَرْقٍ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ يَوْمَ النَّحْرِ، فَانْتَهَسَ مِنْهُ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ یومِ نحر کے دن جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہڈی سمیت گوشت لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے دانتوں سے نوچ کر کھایا، پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10749]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 325، حدیث 10795»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10749 in Urdu