الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
102. طاوس، عن ابن عباس
طاؤس کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10916
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُوَيْدٍ النَّخَعِيُّ، ثَنَا هِلَالُ بْنُ مِقْلَاصٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ايتُونِي بِكَتِفٍ وَدَوَاةٍ أَكْتُبْ لَكُمْ كِتَابًا لَا يَخْتَلِفُ فِيهِ رَجُلَانِ قَالَ: " فَأَبْطَأُوا بِالْكَتِفِ وَالدَّوَاةِ فَقَبَضَهُ اللهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس شانے کی ہڈی اور دوات لاؤ، میں تمہارے لیے ایسی تحریر لکھ دوں کہ اس کے بعد کبھی دو آدمی اس میں اختلاف نہ کریں۔“ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”لوگوں نے شانے کی ہڈی اور دوات لانے میں دیر کر دی، تو اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح قبض کر لی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10916]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 36، حدیث 10962»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10916 in Urdu