الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
102. طاوس، عن ابن عباس
طاؤس کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10927
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثَنَا الْهَيَّاجُ بْنُ بِسْطَامٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَيَكُونُ أُمَرَاءٌ يَعْرِفُونَ وَيُنْكِرُونَ، فَمَنْ نَابَذَهُمْ نَجَا، وَمَنِ اعْتَزَلَهُمْ سَلِمَ، وَمَنْ خَالَطَهُمْ هَلَكَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب ایسے حکمران ہوں گے جن کی (بعض باتیں) اچھی اور (بعض) بری معلوم ہوں گی، تو جس نے ان سے کھلا اختلاف کیا وہ نجات پا گیا، جس نے ان سے علیحدگی اختیار کی وہ محفوظ رہا، اور جو ان کے ساتھ گھل مل گیا وہ ہلاک ہو گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10927]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 39، حدیث 10973»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 10927 in Urdu