الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
104. مجاهد، عن ابن عباس
مجاہد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11008
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ، ثَنَا أَبُو مُوسَى الْهَرَوِيُّ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: نُسِخَتْ آيَتَانِ مِنْ سُورَةِ الْمَائِدَةِ: آيَةُ الْهَدْيِ، وَالْقَلَائِدِ، وَالْآيَةُ الْأُخْرَى: فَاحْكُمْ بَيْنَهُمْ أَوْ أَعْرِضْ عَنْهُمْ. قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ مُخَيَّرًا إِنْ شَاءَ حَكَمَ بَيْنَهُمْ، وَإِنْ شَاءَ رَدَّهُمْ إِلَى حُكْمِ غَيْرِهِ حَتَّى نَزَلَتْ فَاحْكُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنْـزَلَ اللهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: سورۃ المائدہ کی دو آیتیں منسوخ ہوئیں: آیتِ ہَدی و قلائد، اور دوسری آیت ”تو ان کے درمیان فیصلہ کرو یا ان سے منہ پھیر لو“ [المائدہ: 42] ۔ وہ کہتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس معاملے میں اختیار رکھتے تھے، اگر چاہتے تو ان کے درمیان فیصلہ کرتے اور اگر چاہتے تو انہیں کسی اور کے فیصلے کی طرف بھیج دیتے، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی: تو ان کے درمیان اسی کے مطابق فیصلہ کرو جو اللہ نے نازل کیا ہے [المائدہ: 48] ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11008]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 63، حدیث 11054»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11008 in Urdu