الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
108. عبيد بن أبي مليكة، عن ابن عباس
عبید بن ابی ملیکہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11205
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، وَابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَائِطًا لِبَعْضِ الْأَنْصَارِ، فَجَعَلَ يَتَنَاوَلُ مِنَ الرُّطَبِ فَيَأْكُلُ، وَهُوَ يَمْشِي وَأَنَا مَعَهُ، فَالْتَفَتَ إِلَيَّ، فَقَالَ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، لَا تَأْكُلْ بِإِصْبَعَيْنِ، فَإِنَّهَا أَكْلَةُ الشَّيْطَانِ، وَكُلْ بِثَلَاثَةِ أَصَابِعَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انصار میں سے کسی کے باغ میں تشریف لے گئے اور تازہ کھجوریں توڑ توڑ کر کھانے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم چل رہے تھے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”اے ابن عباس! دو انگلیوں سے مت کھاؤ، یہ شیطان کا کھانے کا طریقہ ہے، تین انگلیوں سے کھاؤ۔“
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی دن کو فضیلت کی خاطر خاص طور پر روزہ رکھنے کا اہتمام کیا ہو سوائے اس دن کے، یعنی عاشوراء کے دن، یا رمضان کے مہینے کے۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی دن کو کسی دن پر فضیلت نہیں سوائے رمضان کے مہینے اور عاشوراء کے دن کے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11205]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 126، حدیث 11251»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11205 in Urdu