الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
109. عبيد الله بن أبي يزيد، عن ابن عباس
عبیداللہ بن ابی یزید کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11215
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خُنَيْسٍ الْمَكِّيُّ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، قَالَ: قَالَ لِي ابْنُ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي جَدُّكَ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي رَأَيْتُنِي فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ، كَأَنِّي أُصَلِّي عِنْدَ شَجَرَةٍ، وَكَأَنِّي قَرَأْتُ سُورَةَ السَّجْدَةِ، فَسَجَدْتُ فَرَأَيْتُ الشَّجَرَةَ كَأَنَّهَا سَجَدَتْ بِسُجُودِي، وَكَأَنِّي أَسْمَعُهَا وَهِيَ تَقُولُ: اللَّهُمَّ اكْتُبْ لِي بِهَا عِنْدَكَ أَجْرًا وَضَعْ عَنِّي بِهَا وِزْرًا، وَاجْعَلْهَا لِي عِنْدَكَ ذُخْرًا، وَتَقَبَّلْ مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: " فَقَرَأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّجْدَةَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ كَمَا أَخْبَرَهُ الرَّجُلُ عَنْ قَوْلِ الشَّجَرَةِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! میں نے اس رات خواب میں دیکھا کہ گویا میں ایک درخت کے پاس نماز پڑھ رہا ہوں، اور گویا میں نے سورۃ السجدہ پڑھی، تو میں نے سجدہ کیا، تو میں نے دیکھا کہ درخت نے بھی میرے سجدے کے ساتھ سجدہ کیا، گویا میں اسے (درخت کو) یہ کہتے سن رہا ہوں: اے اللہ! اس سجدے کے بدلے میرے لیے اپنے ہاں اجر لکھ دے، اور اس کے ذریعے مجھ سے گناہ دور فرما، اور اسے میرے لیے اپنے ہاں ذخیرہ بنا دے، اور مجھ سے ایسے ہی قبول فرما جیسے تو نے اپنے بندے داؤد علیہ السلام سے قبول فرمایا تھا۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ السجدہ کی تلاوت فرمائی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے سجدے میں وہی الفاظ کہتے سنا جو اس آدمی نے درخت کے قول کے بارے میں بتائے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11215]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 129، حدیث 11262»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11215 in Urdu