الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
124. عطاء، عن ابن عباس
عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11245
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَفَاضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَةَ وَرِدْفُهُ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، فَجَالَتْ بِهِ النَّاقَةُ وَهُوَ رَافِعٌ يَدَيْهِ لَا يُجَاوِزَانِ رَأْسَهُ، ثُمَّ سَارَ عَلَى هَيْئَتِهِ إِلَى جَمْعٍ وَرِدْفُهُ الْفَضْلُ، فَمَا زَالَ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى الْجَمْرَةَ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عرفات سے روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سوار تھے، اونٹنی اچھل کود کرتی رہی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر سے اوپر نہیں جاتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی حالت میں مزدلفہ کی طرف چلے، اس بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے فضل رضی اللہ عنہ سوار تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمرہ کی رمی کرنے تک تلبیہ پڑھتے رہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11245]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 140، حدیث 11292»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 11245 in Urdu